ساؤ پالو،یکم جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)برازیل کے اسٹرائیکر نیمار بارسیلونا کے ساتھ اس ہفتے پانچ سال کے نئے معاہدے پر دستخط کریں گے جس سے سپین کی چمپئن ٹیم کے ساتھ ان کے مستقبل کو لے کر لگائی جا رہی قیاس آرائی پر روک لگ گئی ہے۔نیمار کے ایجنٹوں نے یہ معلومات دی۔24 سال کے بین الاقوامی کھلاڑی نیمار عالمی فٹ بال کے سب سے زیادہ باصلاحیت کھلاڑیوں میں شامل ہیں اور بارسیلونا میں لیونل میسی اور لوئس ساریج کے ساتھ مل کر بہترین اسٹرایکرتکڑی بناتے ہیں۔نیمار کی نمائندگی کرنے والی ایجنسی این این کسلٹوریا نے کہا کہ کھلاڑی نے اپنے خاندان کے ساتھ مل کر ایف سی بارسیلونا کے ساتھ ہی رہنے کا فیصلہ کیا ہے اور اپنے معاہدہ کو پانچ سال کے لئے مزید بڑھائے گا۔انہوں نے کہا کہ معاہدہ کو اس ہفتے حتمی شکل دے دی جائے گی۔اس فیصلے کے ساتھ اس اسٹار کے مستقبل کو لے کر قیاس آرائی پر روک لگ گئی ہے۔نیمار نے ٹوئٹر پر لکھا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں یہ خواب دیکھتا رہوں گا،بارسا زندہ باد اور کاطالنیا زندہ باد۔